اہم ترین خبریںپاکستان

طلباءکیلئےاچھا کردار اچھی سوچ و فکر اور امام جعفر صادقؑ کے بتائے گئے اصولوں پر عمل کرنا بھی بہت ضروری ہے، علامہ شبیر میثمی

انہوں نے کہا کہ طلباء ملک و ملت کا ایک چمکتا ہوا ستارہ ہوتے ہیں، اس وقت اور ان حالات میں طلباء کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے جشن میلادالصادقین ؑ کے پرمسرت موقع پر کراچی کے علاقے ہزارہ گوٹھ میں طلباء کیلئے ہاسٹل کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر طلباء کی جانب سے منعقدہ جشن میلاد الصادقین علیہم السلام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلباء ملک و ملت کا ایک چمکتا ہوا ستارہ ہوتے ہیں، اس وقت اور ان حالات میں طلباء کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے، موجودہ تعلیمی نظام بھی آپکے سامنے ہے، تعلیم کے ساتھ اچھا کردار اچھی سوچ و فکر اور امام جعفر صادق علیہ السلام کے بتائے گئے اصولوں پر عمل کرنا بھی بہت ضروری اور اہمیت کا حامل ہے، جس کے بغیر کوئی کام مکمل نہیں، اس وجہ سے اپنے زندگی کے اصولوں میں سیرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے آگے بڑھیں۔

یہ بھی پڑھیں:شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ / لشکرجھنگوی کا خطر ناک دہشت گرد واصل جہنم

اللہ تعالیٰ نے توفیق دی کہ ہم نے علامہ ساجد علی نقوی کی طرف سے اس ہاسٹل کے کام میں مختصر حصہ ڈالا اور آگے بھی اگر اللہ سُبْحانَہُ تَعالیٰ ہمیں توفیق دیگا تو ملت کے طلباء کی خدمت جاری و ساری رکھیں گے، اب آپکی ذمہ داری ہے کہ قوم و ملت کی ترقی و خوشحالی کیلئے بہتر سے بھتر تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button