اہم ترین خبریںپاکستان

جامعہ القائم ٹیکسلا میں جشن میلاد صادقین و وحدت کانفرنس، علامہ امین شہیدی اور پیر سعید نقشبندی و دیگر کا خطاب

پیر سعید نقشبندی نے کہا کہ قرآن کا حکم وحدت ہے اور آج ہم اسی راستے کے راہی ہیں، اللہ تعالیٰ ہمیں محمدؐ و آل محمد علیہم السلام کی سیرت پر چلنے کی توفیق عنایت کرے

شیعیت نیوز: جشن میلاد صادقین بعنوان وحدت کانفرنس اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے جامعتہ القائم ٹیکسلا میں ایک عظیم الشان وحدت کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس محفل میں ٹیکسلا اور قومی سطح کے ادباء و شعراء اور دانشوروں نے شرکت کی۔ اس محفل کی صدارت جامعہ کے پرنسپل آغا سید مہدی رضا شیرازی کررہے تھے جبکہ معروف شاعر آل یٰسین احسن رضا احسن اور منقبت خواں امجد بلتستانی، قاری آصف قادری نے عقیدت کے پھول نچاور کئے۔ محفل میں باذوق جوانوں اور طلباکی کثیر تعداد بھی شریک ہوئی۔

وحدت کانفرنس میں ابھرتے ہوئے نوجوان منقبت خواں حضرات نے خوب داد تحسین وصول کی۔ کانفرنس کے خطباء میں علامہ محمد امین شہیدی، شیخ محمد منظور حسین کرہکی، آغا سید احمد علی رضوی، پشاور جامعہ المعارف اسلامیہ کی مسجد کے امام جمعہ و جماعت آغا احسان اللہ محسنی، آغا ملک شاہ شیرازی، آغا محمد علی انصاری، آغا انتظار مہدی، سادات فاؤنڈیشن کے نائب صدر سبطین نقوی، پیر سعید نقشبندی صدر امن کمیٹی تحصیل ٹیکسلا، مکتبہ اہل حدیث کے شاکر اکرم سمیت دیگر شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمٰن عرف ملاڈیزل کےایک اور بوڑھے ساتھی کی جوان لڑکے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

کانفرنس کی نظامت کے فرائض سید اسد عباس نے انجام دیئے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں علامہ امین شہیدی نے کہا کہ پیغمبر اکرم (ص) کی زندگی کا ہر پہلو اسوہ حسنہ ہے جسے اپنانے کی ضرورت ہے، پیغمبر اکرم (ص) سے محبت و مودت اظہار کرنے سے شعور ملتا ہے۔ پیر سعید نقشبندی نے کہا کہ قرآن کا حکم وحدت ہے اور آج ہم اسی راستے کے راہی ہیں، اللہ تعالیٰ ہمیں محمدؐ و آل محمد علیہم السلام کی سیرت پر چلنے کی توفیق عنایت کرے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button