اہم ترین خبریںپاکستان

متنازعہ ڈرامہ فرقہ عشق، مرکزی کردار ملک سے فرار، ساتھی لابنگ میں مصروف، ایف آئی آر کی تیاری

دوسری جانب ایڈووکیٹ ہائی کورٹ میاں خاور علی نے شیعیت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھاکہ فرقہ واریت پہ مبنی متنازعہ ڈرامہ فرقہ عشق کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔یہ کسی ایک مسلک کا نہیں پاکستان کے تمام مسالک کا معاملہ ہے۔

شیعیت نیوز: متنازعہ ویب سیریز ڈرامہ فرقہ عشق کا مرکزی کردار بھارتی خفیہ ایجنسی کے پے رول پرسرگرم ڈرامہ پروڈیوسر فرحان گوہر پاکستان سے بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اردو فلیکس نامی سوشل میڈیا سائٹ پر نشرہونے والے فرقہ عشق نامی متنازعہ ڈرامے کا پروڈیوسرفرحان گوہر گرفتاری کے خوف سےملک چھوڑ کر بیرون ملک فرار ہوگیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را سے فنڈز لیکر پاکستان میں فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی ڈرامے بنانے والے فرحان گوہر نے دبئی میں پناہ حاصل کرلی ہے، واضح رہے کہ فرحان گوہر اور بھارتی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کے درمیان پیسوں کی لین دین دبئی میں ہی ہوتی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فرقہ واریت پہ مبنی ڈرامہ”فرقہ عشق”کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز،پابندی کا مطالبہ

دوسری جانب ایڈووکیٹ ہائی کورٹ میاں خاور علی نے شیعیت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھاکہ فرقہ واریت پہ مبنی متنازعہ ڈرامہ فرقہ عشق کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔یہ کسی ایک مسلک کا نہیں پاکستان کے تمام مسالک کا معاملہ ہے۔

ڈرامہ پہ پابندی کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو درخواست ارسال کردی گئی ہے۔سی سی پی او لاہور اور آئی جی پنجاب کو بھی درخواست ارسال بھیجی گئی ہے ۔

جس میں مطالبہ کیا گیا ہے ڈرامہ کے رائٹر پروڈیوسر سمیت تمام متعلقہ افراد پہ مقدمات درج کیے جائیں ۔اگر انہوں نے کاروائی نہ کی تو ہم رٹ دائر کریں گے۔

شیعیان حیدرکرارؑ کی جانب سے اس فرقہ وارانہ منافرت پرمبنی ڈرامے کی کاسٹ اور پروڈیوسرکے خلاف ایف آئی آر کٹوانے کے اعلان کے بعد فرحان گوہر کے پاکستان میں موجود دوست احباب نے اس ڈرامے کی حمایت میں سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع پر لابنگ بھی تیز کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button