اہم ترین خبریںپاکستان

فرقہ واریت پہ مبنی ڈرامہ”فرقہ عشق”کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز،پابندی کا مطالبہ

وزیر اعلیٰ اورآئی جی پنجاب کو درخواست ارسال کرد ی گئی

 شیعت نیوز: متنازعہ ڈرامہ فرقہ عشق کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

ایڈووکیٹ ہائی کورٹ میاں خاور علی  نے ڈرامہ کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کو درخواست ارسال کی ہے جس میں قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے

ایڈووکیٹ ہائی کورٹ میاں خاور علی  نے شیعت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ واریت پہ مبنی متنازعہ ڈرامہ فرقہ عشق کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔یہ کسی ایک مسلک کا نہیں پاکستان کے تمام مسالک کا معاملہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا یہ توہین عزاداری ہی نہیں توہین شعار اہلبیت ہے۔ہم ہر پلیٹ فارم سے صدائے احتجاج بلند کریں گے۔

ڈرامہ پہ پابندی کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو درخواست ارسال کردی گئی ہے۔سی سی پی او لاہور اور آئی جی پنجاب کو بھی درخواست ارسال بھیجی گئی ہے ۔

جس میں مطالبہ کیا گیا ہے ڈرامہ کے رائٹر پروڈیوسر سمیت تمام متعلقہ افراد  پہ مقدمات درج کیے جائیں ۔اگر انہوں نے کاروائی نہ کی تو ہم رٹ دائر کریں گے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں مختلف موضوعات پہ ڈرامے بنائے جاتے ہیں مگر حساس ترین معاملہ پہ فرقہ واریت پہ مبنی ڈرامہ نے مخصوص مسلک کے افراد کے جذبات کو مجروح کیا گیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ڈرامہ پہ پابندی عائد کریں اور ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button