دنیا

سویڈن، پولیس کی دوغلی پالیسی قرآن کی شان میں دوبارہ گستاخی، دو مظاہرین گرفتار

 شیعت نیوز:عراقی نژاد پناہ گزین سلوان مومیکا نے مقامی پولیس کی حفاظت میں ایک بار پھر قرآن کریم کا ایک نسخہ نذر آتش کردیا ہے۔

گستاخانہ واقعہ سویڈن کے شہر مالمو میں پیش آیا اور پولیس کی حمایت میں یہ کام انجام دیا گیا۔

پولیس نے دوغلی پالیسی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے پر احتجاج کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ یہ افراد قرآن کو نذر آتش کرنے سے روکنے کی کوشش کررہے تھے۔

دنیا بھر میں اسلاموفوبیا کی شدت میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے، مغربی ممالک میں بسنے والے انتہا پسند آئے روز اسلامی شعائر کا مذاق اڑارہے ہیں۔

54 سے زائد اسلامی ممالک گستاخیوں کی روک تھام کے حوالے سے کوئی بھی جامع اور موثر حکمت عملی بنانے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

مسلمانوں کے لیے قرآن کریم اور پیارے نبی کی ناموس اور حرمت سب سے افضل اور اپنی جان سے بھی زیادہ پیاری ہے تاہم مسلم حکمران اپنے ذاتی مفادات کے پیش نظر اس حوالے سے کوئی بھی سخت موقف اپنانے سے گریزاں ہیں جو قابل افسوس ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button