ہم نے اربعین کے موقع پر عراق میں ناقابل یقین تصورات سے بالاتر عقیدت کے مناظر دیکھے،لیاقت بلوچ

شیعت نیوز؛ جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے اسلام آباد میں پیغمبر اعظم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اربعین مارچ کے موقع پر ہمیں عراق جانے کی سعادت حاصل ہوئی ۔
حضرت علی اور امام حسین کے روضہ مطہر پہ حاضری کا موقع ملا۔اربعین حسینی کے موقع پر ناقابل یقین اور تصورات سے بالاتر عقیدت کے مناظر تھے۔
نجف سے کربلا،بصرہ سے کربلا،بغداد سے کربلا تینو ں اطراف سے لاکھوں نوجوان پیدل گامزن تھے راستے میں پیدل چلنے والوں کیلئے منظم نظام تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امت میں اللہ کے دین کا عشق ہے اسکا مرکز و محور رسول اللہ کی ذات گرامی ہے۔
لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو تکفیریت کا مرکز بنایا گیا مگر اہل تشیع اور اہل سنت کی قیادتوں نے وحدت اور اتحاد کے پیغام کو عام کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کی دشمن قوتیں مسلمانو ں پہ جہاں چاہتی ہیں حملہ آور ہوتی ہیں۔کشمیر اور فلسطین میں مظالم کی انتہاء ہماری آپس کی ناچاقی کے باعث ہے۔