اہم ترین خبریںیمن

سعودی عرب کو امن کے لئے اعتماد سازی کی طرف قدم بڑھانا ہوگا، حسین العزی

شیعیت نیوز: یمن کی حکومت کے نائب وزیر خارجہ حسین العزی نے یمن کے بحران کے حل کے لیے سعودی عرب کو اعتماد سازی کے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

المیادین نے خبر دی ہے کہ یمن کی حکومت کے نائب وزیر خارجہ حسین العزی نے اس بات پر تاکید کی ہے کہ سعودی عرب کو امن کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے صنعاء کو اعتماد میں لینے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی اتحاد کو نام نہاد عالمی برادری کے اشاروں پر چلنے والے سیاسی دھاروں کی باتوں پر کان نہیں دھرنا چاہیے کیونکہ وہ امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں

یہ بھی پڑھیں : دہشت گرد گروپس کو ختم کرنے کے لئےمؤثر اقدامات کریں، افغان حکومت سے دنیا کا مطالبہ

یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے چند روز قبل اپنے ایک خطاب میں منصفانہ حل کے لئے یمن کے دشمنوں کی طرف سے عسکری یلغار کو پس پشت ڈالنے اور امن کے لئے مذاکرات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے منصفانہ راہ حل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصفانہ حل ہمارے تمام حقوق کا احترام کرنے اور یمنی عوام اور امت مسلمہ کے درمیان نفرت پھیلانے والے تمام عوامل سے نجات کا باعث بننا چاہئے۔

جس طرح میں اپنے آپ کو حسن نیت رکھنے، نیک کام کرنے اور معقول موقف اپنانے کا کہتا ہوں، اسی طرح میں اندرونی دشمنوں اور تمام پڑوسی ممالک کو بھی سفارش کرتا ہوں۔

مہدی المشاط نے یمن کی ناکہ بندی کے فوری خاتمے کی ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یمن کی ناکہ بندی فوری طور پر ختم ہونی چاہیے اور ہمیں فوری طور پر انسانی اور اقتصادی میدانوں میں اعتماد سازی کی فضا میں داخل ہونا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button