مقبوضہ فلسطین

انتفاضہ الاقصی کی 23 ویں سالگرہ، زمین فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ استقامت ہے، حماس

شیعیت نیوز: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے انتفاضہ الاقصی کی 23 ویں سالگرہ پر اعلان کیا ہے کہ فلسطینی عوام کے سامنے ہمہ گیر استقامت واحد راستہ ہے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے انتفاضہ الاقصی کی سالگرہ پر ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اپنے حقوق کے حصول اورسرزمین فلسطین، اس کے مقدس مراکز بالخصوص قدس شریف اور مسجد الاقصی کی آزادی کے لئے فلسطینی عوام کے سامنے ہمہ گیر استقامت واحد اسٹریٹیجک آپشن ہے۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام متحد ہیں، استقامت کی حمایت کرتے ہیں اور سرزمین فلسطین نیز قیدیوں کی مکمل آزادی تک اپنے اصول اور امنگوں کے پابند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : الاقصی انتفاضہ صیہونی سازشی منصوبے کو خاک میں ملانے میں کامیاب، جہاد اسلامی

دوسری جانب فلسطینی انفارمیشن سنٹر کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم دشمن کے ناپاک منصوبوں اور فلسطینیوں کے مقدس مقامات کے خلاف صیہونیوں سے نبرد آزما رہے گی اور دشمن کے حملے اسے روک نہیں سکتے۔

حازم قاسم نے کہا کہ وہ فلسطینی قوم اور مزاحمت کی ہر میدان میں حمایت جاری رکھیں گے اور قابض صیہونی دشمن کی جانب سے مسجد اقصی کو یہودی بنانے کی سازشوں اور اس کے مغربی کنارے اور غزہ میں مظالم اور جرائم کے خلاف مقابلہ کرتے رہیں گے کیونکہ یہ ان کا مسلمہ حق ہے۔

دوسری جانب غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں فلسطینی اتھارٹی کی الجنید جیل میں سیاسی قیدیوں کے ایک گروپ نے مسلسل پانچویں روز بھی بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئی ہے۔

بھوک ہڑتال کرنے والے قیدیوں میں عبادہ محمد رواجبہ، اقصیٰ شریم، مناضل سعادہ، احمد معلا، محمود معالی، معد کنعان اور ساھر مسعود شامل ہیں۔

ہڑتال کا یہ قدم عدالت سے رہائی کے فیصلے حاصل کرنے کے باوجود اتھارٹی کی انٹیلی جنس سروسز کی جانب سے ان کی غیر قانونی حراست کے خلاف احتجاج میں آیا۔

جنین کے قصبے جعبہ سے تعلق رکھنے والے پروفیسر معاد کنعان کے اہل خانہ نے حکام کو ان کی زندگی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ انہیں 31ویں دن سے حراست میں لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button