اہم ترین خبریںپاکستان

مرکزی جنرل سیکریٹری ایس یوسی علامہ شبیر میثمی کی وفدکے ہمراہ عراقی سفیر سے ملاقات

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل نے اربعین پر پاکستانی زائرین کے لیے بہتر انتظامات پر سفیر محترم کا شکریہ ادا کیا

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، عراق میں شعبہ زائرین کے مسئول علامہ مجیر میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے پاکستان میں عراق کے سفیر عزت مآب حمید عباس لطفا سے ملاقات کی۔

ملاقات میں زیارات کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل نے اربعین پر پاکستانی زائرین کے لیے بہتر انتظامات پر سفیر محترم کا شکریہ ادا کیا جبکہ زائرین کے اُمور کو مزید بہتر بنانے کیلئے مختلف دوطرفہ اقدامات اٹھانے اور باہمی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابی شکست کا خوف! فضل الرحمن ڈیزل نےسرغنہ کالعدم سپاہ صحابہ اورنگزیب فاروقی سے مدد مانگ لی

ملاقات میں دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی اہمیت کے پیش نظر برادر اسلامی ممالک میں مزید عوامی سطح کے رابطوں کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button