علامہ سید ساجد علی نقوی کا 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت منانے کا اعلان

28 ستمبر, 2023 10:49

 شیعت نیوز: علامہ سید ساجد علی نقوی نے 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت منانے کا اعلان کردیا

   اعلامیہ جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیغمبر اکرم کی سیرت و تعلیمات امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں ۔امت مسلمہ سینکڑوں مشترکات کی روشنی میں باہمی اتحاد و یگانگت کو فروغ دے

اسوۂ رسول رہتی دنیا تک انسانوں کیلئے ہدایت و رہنمائی کا سر چشمہ ہے جشن میلاد النبی 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت کے طور پر منایا جائے گا

 انہوں نے مزید کہا کہ فرقہ پرستی، گروہ بندی، لاقانونیت، بدامنی اور انتشار کا خاتمہ پیغمبر اسلام کی سیرت پر عمل پیرا ہوکر ہی ممکن ہے  باہمی، فروعی، جزوی مسائل کے حل کیلئے امن، محبت ، رواداری ، تحمل اور برداشت کا راستہ اختیار کیا جائے،

وحدت کا عملی مظاہرہ کرکے انسانیت دشمن عناصر پر واضح کیا جائے کہ وہ امہ کے اتحاد کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچا سکتے

10:26 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top