مقبوضہ فلسطین

صیہونی وزیر ہایم کاٹز کو دورہ ریاض کی دعوت دینے پر حماس کا سخت ردعمل

شیعیت نیوز: سعودی عرب کی جانب سے صیہونی وزیر ٹوارزم ہایم کاٹز کو دورہ ریاض کی دعوت دی گئی، جس پر فلسطین کی مقاومتی تحریک حماس کے رہنماسامی ابو زہری نے شدید تنقید کی۔

گزشتہ روز اسرائیلی ذرائع نے خبر دی کہ صیہونی وزیر سیاحت ہایم کاٹز سعودی عرب روانہ ہو چکے ہیں۔

صیہونی ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ مذکورہ وزیر، بین الاقوامی سیاحتی کانفرنس میں شرکت کے لئے ریاض گئے۔

اس حوالے سے سامی ابو زھری نے کہا کہ فلسطینیوں کو سعودی عرب کی جانب سے صیہونی وزیر کے استقبال پر شدید ملال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امت مسلمہ میں سعودی عرب کا مقام اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ اس غلطی کی اصلاح ہو اور دوبارہ ایسا قدم نہ اٹھانے کی یقین دہانی کرائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں پہلی بار کسی اسرائیلی وزیر سیاحت کی اعلانیہ آمد

دوسری جانب کل بدھ کے روز اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کو ٹیلی فون کرکے موصل کے علاقے میں ایک شادی ہال میں شادی کی تقریب کے دوران آتش زدگی کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز نینویٰ گورنری کے علاقے موصل میں الحمدانیہ کے مقام پر ایک شادی ہال میں آتش زدگی کے نتیجے میں ایک سو سے زائد افراد ہلاک اور ڈیڑھ سو زخمی ہوگئے تھے۔

اسماعیل ھنیہ عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی سے بات کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں آتش زدگی کے سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے آگ لگنے سےزخمی ہونے افراد کی جلد صحت یابی  اور ہلاک ہولنے والوں کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

حماس کے سربراہ نے کہا کہ حماس عراق میں پیش آنے والے اس حادثے میں عراقی حکومت اور عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button