سعودی عرب کا ایک وفد رواں ہفتے فلسطین کا دورہ کرے گا، ذرائع

شیعت نیوز: سعودی عرب کا ایک اعلیٰ سطحی وفد رواں ہفتے فلسطین کا دورہ کرنے والا ہے جو رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے ملاقات کرے گا۔
ایک فلسطینی عہدیدار نے ریاض سے وفد کے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمود عباس سے ملاقات میں فلسطین میں سعودی عرب کے غیر مقیم سفیر نائف السدیری وفد کی سربراہی کریں گے۔
السدیری کو گزشتہ ہفتے سعودی عرب کا غیر مقیم سفیر مقرر کیا گیا تھا۔ سعودی وفد کا مغربی کنارے کا دورہ بعض زیر گردش خبروں کے مطابق امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ہونے والے مذاکرات کے بارے میں ہوگا۔
گزشتہ روز غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اعتراف کیا کہ صیہونی حکومت اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے تک پہنچنے کے امکانات اب تک بہت کم رہے ہیں۔
نیتن یاہو نے مزید کہا: "اگر ہم آئندہ چند مہینوں میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے کسی معاہدے پر نہیں پہنچے تو اس معاہدے پر دستخط کئی برسوں تک موخر ہو جائیں گے۔