ایران

سعودی عرب کے قومی دن پر صدر رئیسی کی سعودی باشاہ اور ولی عہد کو مبارکباد

شیعیت نیوز: صدر رئیسی نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کے نام تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کے نام تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان سیاسی، ثقافتی اور اقتصادی رشتہ موجود ہے جو کو عوامی سطح پر پذیرائی اور حمایت حاصل ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والی کوششوں کے نتیجے میں تمام شعبوں باہمی تعلقات میں مزید پیشرفت کے امکانات ہیں۔

ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے سعودی رہنماؤں کو ملک کے قومی دن پر مبارکباد دی، دونوں ممالک، تعلقات کی بحالی کے بعد مفاہمت کی راہ پر آگے بڑھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : انقلاب اسلامی ایران کی کامیابیوں کے دشمن بھی معترف ،ایرانی صدر

صدر رئیسی نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور سعودی وزراء کی کونسل کے سربراہ کو بھی مبارکباد کے پیغامات بھیجے اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجود مشترکات کی بنیاد پر تمام شعبوں میں تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

ریاض میں ایران کے حال ہی میں کھولے گئے سفارت خانے نے ایکس سوشل نیٹ ورک (سابق ​​ٹویٹر) پر ایک پوسٹ کے ذریعے خبر دی، جس میں ان دو خطوط کی تصاویر بھی شامل تھیں جو شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے بیٹے ولی عہد محمد بن سلمان کو بھی لکھے گئے تھے۔

واضح رہے کہ سعودی مملکت کا قیام 23 ستمبر 1932 کو شاہ سلمان کے والد عبدالعزیز آل سعود نے عمل میں لایا تھا۔

ایران اور سعودی عرب نے مارچ میں چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت سات سال کے وقفے کے بعد تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا۔

یوں دونوں ممالک نے سفارتی مشن دوبارہ کھول کر سفیروں کا تبادلہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button