انقلاب اسلامی ایران کی کامیابیوں کے دشمن بھی معترف ،ایرانی صدر

ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے ٹی وی چینل "آر ٹی” کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے دشمنوں نے ایک ہی صف میں شامل ہوکر گذشتہ سال کے واقعات کی یاد منانے کی کوشش شروع کی ہے لیکن ہمیشہ کی طرح پھر ناکام ہوگئے ۔
جو لوگ فسادات کے دوران شک و تردید کا شکار تھے آج ان پر واضح ہوگیا کہ انقلاب اسلامی ایک نونہال پودے کی طرح نہیں ہے بلکہ ایک طاقتور درخت کی مانند ہوچکا ہے جو اس طرح کے ہوا کے جھونکوں سے ہلنے والا نہیں ہے۔
امریکہ اور اس کے اتحادی کئی عرصے سے انقلاب اسلامی کے خاتمے کے لئے چھے مہینوں کا ٹائم دے رہے ہیں آج تک اس طرح ٹائم دیتے ہوئے 80 مواقع گزر گئے ہیں اور ان پر واضح ہوگیا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران ہر زمانے سے زیادہ طاقتور اور توانا ہے۔
اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس کے دوران مختلف سیاسی شخصیات اور میڈیا کے نمائندے سے ہونے والی ملاقاتوں کے دوران اعتراف کیا گیا کہ ایران نہایت قدرتمند اور توانا ملک ہے۔ امید ہے کہ دشمنوں کو بھی اس حقیقت کا اندازہ ہوچکا ہوگا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کئی مرتبہ تاکید کی ہے کہ دو بنیادی چیزوں نے انقلاب کے تسلسل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
پہلی عوام کا ایمان اور دوسری امید؛ ایمان اور امید کے ذریعے ہی انقلاب کے وجود کو دوام ملے گا۔ آپ اور تمام مخاطبین سے عرض ہے کہ ایران عوام ایمان اور امید سے سرشار ہیں۔ مستقبل کے بارے میں امید رکھتے ہیں۔