پاکستان

طالبان کیلئے بھتہ لینے والے سرگرم ملزمان گرفتار، اہم انکشافات

طالبان کمانڈر ہمیں افغانستان سے واٹس ایپ پر ہدایات دیتا تھا، گرفتار ملزم

شیعت نیوز: تحریک طالبان پاکستان کیلئے بھتہ لینے والے ارکان کے سرگرم ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان نے بھتہ لینے سے متعلق اہم انکشافات کیے ۔

گرفتارملزمان نے ٹی ٹی پی کے کمانڈر کی افغانستان میں موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈرعبدالرازق اِس وقت افغانستان میں ہے۔

گرفتار ملزم کا کہنا ہے کہ عبدالرزاق ہمیں واٹس ایپ پر ہدایات دیتا تھا اور لوگوں کے گھروں اور دکانوں کی ویڈیوزمنگواتا تھا۔

ملزم نے مزید کہا کہ وہ لوگوں سے بھتہ لینے کیلئے کالز افغانستان سے کرتا تھا اور بھتہ نہ ملنے یا دینے میں تاخیر پرجان سے مارنے یا اغواء کی دھمکیاں دیتا تھا۔

بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  اب ہمارے لیے بہت سے مسائل ہوگئے ہیں، امن کیلئے طالبان پاکستان سے تعاون کریں۔

حارث نواز نے کہا کہ افغان پناہ گزینوں کو پاکستان نے دہائیوں سے پناہ دے رکھی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button