بیرسٹر اعتزاز احسن سے ناصر عباس شیرازی کی ملاقات,ملکی سیاسی صورتحال پہ تبادلہ خیال

23 ستمبر, 2023 10:25

شیعت نیوز : لاہور میں مجلس وحدت مسلمین کے جنرل سیکرٹر ی ناصر عباس شیرازی کی بیرسٹر اعتزاز احسن سے ملاقات ۔ ملاقات میں دونوں رہنماوں نے ملکی سیاسی صورتحال پہ تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جنوری میں الیکشن کی تاریخ کے اعلان میں قانون کی روح کے مطابق عمل نہیں کیا گیا اور نہ ہی حتمی تاریخ کا بھی اعلان کیا ہے۔

لیول پلئینگ گروانڈ تمام سیاسی پارٹیوں کا بنیادی حق ہے کسی بھی سیاسی پارٹی کو ہراساں کرنا غیر آئینی ہے۔

شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات سے ہی عوام کو حقیقی نمائندے منتخب کرنے کا موقع ملے گا۔

10:49 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top