وہ دن دور نہیں جب عوام کی حکمرانی ہوگی، ناصر عباس شیرازی کا سیمینار سے خصوصی خطاب

23 ستمبر, 2023 10:22

شیعت نیوز : لاہور کے نجی ہوٹل میں سیمینار میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ آئین کو موم کی ناک بنادیا گیا ہے آپ جدھر چاہیں موڑ دیں اب ایسا نہیں ہوگا۔

آئین موم کی ناک نہیں ہے بلکہ وہ دستاویز ہے جس پہ پورا پاکستان یکجا ہے۔وکلاء برادری اور عوام کی طاقت سے وہ دن دور نہیں جب عوام کی حکمرانی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان میں عوام کا حق حکمرانی اور ملکی خودمختاری اور سلامتی کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزاد خارجہ پالیسی اور داخلی خود مختاری کا بیانیہ پوری پاکستانی قوم کا بیانیہ بن چکا ہے، سیاسی بحران کا واحد حل شفاف الیکشن کا انعقاد ہے، ملکی سالمیت اور خودمختاری پر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

عوام کے اندر سیاسی شعور اور بصیرت ضرور رنگ لائے گا کہ ہم نے کسی کا غلام نہیں رہنا، پاکستان اس وقت پچیدہ ترین سیاسی ومعاشی چیلنجز کا شکار ہے جن سے چھٹکارے کا واحد راستہ شفاف الیکشن میں مضمر ہے۔

9:49 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top