اردو یونیورسٹی کراچی (عبدالحق کیمپس) میں محصور طلباء کی جانب سے یوم حسینؑ کی تقریب

23 ستمبر, 2023 08:41

شیعیت نیوز: اردو یونیورسٹی کراچی (عبدالحق کیمپس) کی انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی کی چھٹی اور دروازوں پر رینجرز کی تعیناتی کے باوجود یونیورسٹی میں محصور طلباء نے ہر پریشر کے باوجود یوم حسینؑ کا انعقاد کیا۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے پروگرام کا اجازت نامہ دینے کے باوجود آخری وقت میں کہ جب یوم حسینؑ کی تمام تیاریاں مکمل تھیں یونیورسٹی بند کردی گئی اور دروازے پر رینجرز کو مامور کردیا گیا، جس کے باعث تعلیم کے حصول کیلئے آنے والے طلباء کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں : جنین کیمپ میں شہید عزالدین القسام بریگیڈز کی فوجی پریڈ

اس دوران کسی کو بھی یونیورسٹی کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی، جس کی وجہ یوم حسینؑ میں شرکت کیلئے آنے والے یونیورسٹی کے طلباء ادارے کے اندر داخل نہ ہوسکے۔

تاہم یوم حسینؑ کے انتظامات کیلئے یونیورسٹی کے اندر رات بھر رکنے والے برادران نے ہر صورت میں یوم حسینؑ کے انعقاد کو یقینی بنایا۔

اس موقع پر یونیورسٹی کے اندر ہی موجود امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش کے محصور طلباء نے بارگاہ امام حسینؑ میں سلام و نوحہ پیش کیا۔

4:52 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top