مشرق وسطی

دمشق کے اطراف میں صیہونی ڈرون حملہ، 2 افراد جانبحق

ایک صیہونی ڈرون نے شمالی گولان ہائٹس سے شام، فلسطین اور لبنان کی تکونی سرحد کے قریب ایک موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد لقمہ اجل بن گئے۔ مقامی ذرائع نے جاں بحق ہونے والے افراد کی "علی عکاشا ابو جراح” اور "ظاہر السعدی ابو علاء” کے نام سے شناخت کی ہے۔ یہ واقعہ دمشق کے جنوب مغربی علاقے "بیت جن” اور گولان کی پہاڑیوں پر لائن آف کنٹرول کے قریب پیش آیا۔ دوسری جانب صیہونی نیوز ٹی وی نے رپورٹ دی کہ اسرائیلی فضائی عملے نے دمشق کے قریب کارروائی کی جس کے نتیجے میں دو افراد مارے گئے۔

ابھی تک شام کے کسی بھی سرکاری ذرائع نے اس خبر کی تائید یا تردید نہیں کی ہے۔ صیہونی رژیم اب تک متعدد بار شامی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عوامی مقامات کو اپنا نشانہ بنا چکی ہے۔ جب کہ شام کی جانب سے ان حملوں پر شدید رد عمل دیا گیا ہے۔ نیز شامی حکومت بارہا اعلان کر چکی ہے کہ صیہونی حکومت اور اس کے علاقائی و مغربی اتحادی شام کے خلاف بر سر پیکار دہشت گردوں کی مدد کر رہے ہیں۔ شامی فوج نے متعدد بار ان قوتوں سے اسرائیلی ساختہ اسلحہ بھی پکڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button