سعودی عرب

ایرانی صدر کی جانب سے شاہ سلمان اور ولی عہد کو دو خطوط موصول ہوئے ہیں، سعودی عرب

شیعیت نیوز: سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ اور ولی عہد کو ایران کے صدر رئیسی کی جانب سے دو خطوط موصول ہوئے ہیں جو دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے طریقوں سے متعلق ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے صدر کی جانب سے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دو خطوط موصول ہوئے ہیں جو دو طرفہ تعلقات سے متعلق ہیں جن میں مختلف شعبوں تعلقات کو فروغ دینے کے طریقہ ہائے کار کا ذکر کیا گیا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دونوں خطوط سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے نائب انجینئر ولید بن عبدالکریم الخارجی کو ایران کے سفیر علی رضا عنایتی کے استقبال کے دوران موصول ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی عمان یاترا، کیا یمن بحران کا خاتمہ قریب ہے؟

دوسری جانب ریاض میں ایران کے سفیر علی رضا عنایتی نے سعودی وزارت خارجہ کے اسسٹنٹ کونسلر علی الیوسف سے ملاقات کی ہے۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں ایران کے متعین سفیر علی رضا عنایتی نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کےلئے ملاقاتوں کا آغاز کر دیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ نے ایرانی سفیر کا خیرمقدم کیا اور تفویض کردہ مشن میں کامیابی کی خواہش کی۔

اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور انہیں مشترکہ مفادات کے مطابق مضبوط بنانے کے طریقوں کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ریاض میں ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے سعودی وزارت خارجہ میں اسسٹنٹ کونسلر علی الیوسف سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button