مشرق وسطی

کویت کی یونیورسٹی میں مرد و خواتین کے ایک ساتھ کلاس میں لیکچر لینے پر پابندی

شیعیت نیوز: کویت کی یونیورسٹی میں مرد و خواتین کو ایک ساتھ کلاس میں لیکچر لینے پر پابندی کا امکان بڑھ گیا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق پابندی سے متعلق تازہ اشارہ کویتی وزیراعظم محمد حیف کی جانب سے آیا جنہوں نے وزیر تعلیم کے حوالے سے کہا کہ وہ مخلوط لیکچرز میں شرکت کے لیے رجسٹریشن ختم کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بحرین، معروف سوشل میڈیا ایکٹویسٹ شیخہ الماجد کی گرفتاری

2015ء میں کویت کی آئینی عدالت نے مخلوط تعلیم کے حق میں فیصلہ سنایا، ساتھ ہی وضاحت کی کہ تعلیمی اداروں میں اختلاط پر پابندی کے قانون کو لیکچر ہالز کے اندر صرف خواتین اور مردوں کے لیے دیگر نشستیں فراہم کر کے لاگو کیا جا سکتا ہے۔

کویت کی یونیورسٹی کے قائم مقام ڈائریکٹر فیاض الظفیری نے کہا کہ ادارہ اختلاط پر پابندی کے قانون کے اطلاق کررہا ہے، ہم کام کر رہے ہیں اس لیے پڑھائی میں کوئی اختلاط نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ریاض میں ہونے والے امن مذاکرات مثبت ماحول میں جاری ہیں، حزام الاسد

انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی تعلیمی حصوں کا جائزہ لینے اور ان کے درمیان مخلوط حصوں کو منسوخ کرنے کے لیے پرعزم ہے جن کی اصل ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button