اہم ترین خبریںپاکستان

فتنہ پرور تکفیری مولوی منظور مینگل کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج،گرفتاری کا مطالبہ

شیعت نیوز: فتنہ پرور بزبان تکفیری مولوی منظور مینگل کے خلاف توہین مذہب کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوگیا۔

مولوی مینگل نے کچھ عرصہ قبل فقہہ جعفریہ کی اذان کی توہین کی تھی اور کئی مواقع پہ اہل  تشیع کی تکفیر پہ مبنی جملے بھی ادا کیے۔

کراچی کے تھانہ کلفٹن میں خالد راو کی مدعیت  میں مقدمہ درج کیا گیا۔

کراچی کے مومنین نے اس موقع پہ مطالبہ کیا ہے کہ تکفیری مولوی کو فوری طور پہ گرفتار کیا جائے۔ ملک فرقہ وارانہ بیانات کا متحمل نہیں ہے، دہشتگردی اور انتہاء پسندی کے خاتمہ کیلئے لاکھوں انسانوں کی قربانی دی ہے، ملک میں فرقہ وارانہ بیانات کی نئی لہر انتہائی افسوسناک ہے۔

 کسی کو بھی ملک میں افراتفری پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button