کراچی میں علماء کمیٹی کااجلاس:لاپتہ شیعہ نوجوانوں کی فوری بازیابی کا مطالبہ
شیعت نیوز: کراچی میں علماء کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں علامہ صادق رضا تقوی،علامہ ناظر عباس تقوی سمیت جید علمائے کرام نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد علمائے کرام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علا مہ ناظر رضا تقوی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کراچی یونیورسٹی میں اہل بیت کرام کی توہین کی گئی ہے۔
۔یوم حسین سے منسوب پرچموں کی توہین کی گئی۔اگر اس عمل پہ عذرخواہی نہ کی گئی تو ہم یونیورسٹی انتطامیہ کے خلاف مقدمہ درج کروائیں گے۔
تمام علمائے کرام نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ واقعہ کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے ایک جامعہ میں یوم ِ حسین پہ قدغن لگایا۔امام حسین سے عقیدت تمام مسالک کا مشترکہ سرمایہ ہے ہم کسی صورت یوم حسین پہ پابندیاں قبول نہیں کریں گے۔
انہوں نے کراچی میں اہلسنت عالم دین کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے امن کو تباہ کرنے کی سازش ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں گزشتہ رات مخلتف علاقوں سے چار شیعہ طالب علم نوجوانوں کو جبری لاپتہ کیا گیا،یہ عمل تشویش ناک قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔لاپتہ نوجوانوں کو فوری طور پہ بازیاب نہ کروایا گیا تو صدائے احتجاج بلند کریں گے۔







