مقبوضہ فلسطین

فلسطینی قوم آزادی کے حصول کی طرف صحیح راستے پر گامزن ہیں، خالد مشعل

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے بیرون ملک سربراہ خالد مشعل نے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ سے صیہونی شکست ایک تاریخی فلسطینی قومی کامیابی تھی ، جسے غزہ میں اس کے بہادر مزاحمت کاروں کے ہاتھوں مزاحمت اور مغربی کنارے میں بہادری کی شہادت کے ذریعے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

خالد مشعل نے کل ایک پریس بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی سے صیہونی شکست کی اٹھارہویں سالگرہ کا گزرنا مزاحمتی آپشن کی درستگی، آزادی کی حکمت عملی میں اس کی مرکزیت اور ہمارے قومی نصب العین کے مبنی بر حق  ہونے کا ایک اہم موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم اپنے حقوق کی بھیک مانگنے کے بجائے لڑ کراپنے حقوق کے حصول کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ قومی سالگرہ (جس نے غزہ سے دشمن کو شکست دینے کی مزاحمت کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا) اس سال مغربی کنارے میں مزاحمت میں اضافے اور اس کی بہادرانہ کارروائیوں کے ساتھ منایا گیا، جس نے دشمن، اس کے فوجیوں اور آباد کاروں کو کمزور کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : مسجد اقصیٰ پر قابض اسرائیل کے مکروہ عزائم کامیاب نہیں ہوں گے، حماس

خالد مشعل نے کہا کہ فلسطینی قوم آزادی اور اپنے حقوق کےحصول کی خاطر درست راستے پرگامزن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری قوم کی حمایت اور اس جنگ میں اس کی متوقع براہ راست شمولیت کے ساتھ اندرون و بیرون ملک ہمارے تمام لوگوں کی جامع مزاحمت کی ایک مثالی تصویر ہے، جس سے ہماری آزادی کے مقاصد اور خواہشات کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔

کل 12 ستمبر کو القسام بریگیڈز کی قیادت میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے دلیرانہ اور معیاری مزاحمت کے بعد غزہ کی پٹی سے صیہونی غاصب افواج کی شکست کی 18ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

غزہ سے انخلاء پہلا واقعہ ہے جس میں صیہونی غاصبانہ قبضے کو 1948ء کے بعد پہلی بار غزہ کو چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔

2000 میں الاقصی انتفادہ کے شروع ہونے کے بعد سے بستیوں اور فوجی مقامات پر مزاحمتی حملوں نے قابض صیہونی حکومت کو غزہ کی پٹی میں 21 بستیوں کو خالی کرنے پر مجبور کیا جن پر ’’اسرائیل‘‘ نے 1967 کی شکست کے بعد قبضہ کر لیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button