ایران

امریکا نے ایران پر عائد پابندیاں ختم کر دیں

شیعت نیوز: غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی دستاویز میں تصدیق کی گئی ہے کہ منجمد ایرانی فنڈز جنوبی کوریا سے قطر منتقل کیے جائیں گے۔ امریکا اور ایران کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہونے پر بھی پابندیاں ختم کر دی گئیں

معاہدے کے تحت 5 امریکی اور 5 ایرانی قیدیوں کا تبادلہ کیا جائے گا۔ امریکی وزیرِ خارجہ نے یہ اقدام امریکا کے قومی سلامتی کے مفاد میں قرار دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی دستاویز میں سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے اس بات کا عزم کیا ہے کہ پابندیوں کو ختم کرنا امریکا کی قومی سلامتی کے مفاد میں ہے۔

امریکی کانگریس کی کمیٹیوں کو بھیجی گئی دستاویز میں پہلی بار امریکی حکومت نے باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے کہ وہ 5 امریکی شہریوں کی آزادی کو محفوظ بنانے کے معاہدے کے تحت امریکا میں زیر حراست 5 ایرانیوں کو رہا کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button