سابق امریکی سفیر کا پاکستانی خواتین سے مبینہ تعلقات کا انکشاف

شیعت نیوز: پاکستان میں تعینات رہنے والے امریکی سفیر کے حوالے سے ممتاز امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اولسن مختلف تحائف وصول کرنے اور ایک پاکستانی خاتون صحافی سے قریبی تعلقات کی بنا پر وفاقی تحقیقات کی زد میں آگئے ہیں اور انہیں 6 ماہ قید ہوسکتی ہے۔
رچرڈ گوستاوے اولسن جونیئر 2016 میں 34 سالہ کرئیر کے بعد امریکی محکمہ خارجہ سے ریٹائر ہوئے تھے۔ وہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں امریکی سفیر کے طور پر ہائی پروفائل پوسٹنگ کے ساتھ ساتھ عراق اور افغانستان میں خطرناک اسائنمنٹس پر بھی رہے۔
لیکن اب اولسن اپنے سفارتی کرئیر میں کئے گئے کچھ متنازع کاموں کی وجہ سے وفاقی تحقیقات کی زد میں ہیں۔
”واشنگٹن پوسٹ“ نے عدالتی دستاویزات کے حوالے سے ان کے خلاف جاری تحقیقات پر سے پردہ اٹھایا ہے، جس میں پاکستانی خاتون صحافی کے ساتھ ان کے تعلقات، ہیروں کی برآمدگی اور دیگر کئی الزامات شامل ہیں۔