ایران

ملکی سرحدوں پر سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں، جنرل سلامی

شیعیت نیوز: پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ملکی سرحدوں پر سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔

جنرل حسین سلامی نے جمعہ کے روز مہران بارڈر کے معائنے کے موقع پر کہا کہ تمام سیکورٹی ایجنسیوں کی کوششوں سے سرحدیں پوری طرح سے محفوظ ہیں اور ملکی سرحدوں پر کسی بھی طرح کی سیکورٹی مشکل نہیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : ضلع بنوں میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ، 9 سپاہی شہید، 5 سکیورٹی اہلکار زخمی

انہوں نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ سرحدوں سے زائروں کی آمد و رفت کا سلسلہ بڑی اچھی طرح سے جاری ہے اور حکومت نے زائروں کی آمد و رفت کے لئے ملکی سرحدوں پر بہت اچھے انتظامات کئے ہیں اور حالات گزشتہ برس کے مقابلے میں کافی بہتر ہوئے ہيں۔

جنرل سلامی نے کہا کہ پاسداران انقلاب اسلامی اربعین کے زائروں کی آمد و رفت میں سہولت اور ان کے خدمت کے لئے اپنی پوری توانائي صرف کر رہی ہے اور پاسداران انقلاب فوج آخری زائر کی واپسی تک تعینات رہے گی۔

پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل سلامی آج صبح صوبہ ایلام پہنچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران، دہشت گردی کے خلاف جنگ کی تکمیل کے لئے شام کے ساتھ کھڑا رہے گا، عبد اللہیان

دوسری جانب ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ زائرین کی واپسی کے لیے سات ہزار بسوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے

رپورٹ کے مطابق احمد وحیدی نے مہران میں برکت ٹرمینل کے دورے کے دوران بتایا کہ برکت ٹرمینل کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ زائرین کی واپسی آسانی کے ساتھ ہو۔

مہران بارڈر پر واپسی کے لیے گاڑیوں کی تعداد کے بارے میں مہر رپورٹر کے سوال کے جواب میں انھوں نے مزید کہا کہ مہران بارڈر سے زائرین کی واپسی کے لیے سات ہزار بسیں اور 7 سو وین گاڑیوں کا انتظام موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button