سعودی عرب

صیہونی طیارے کی سعودی عرب میں لینڈنگ

شیعیت نیوز: مقبوضہ فلسطین کے لیے جانے والے ایک صیہونی طیارے نے سعودی عرب میں لینڈنگ کی اور دعویٰ کیا کہ اس میں تکنیکی خرابی تھی۔

فلسطین الیوم نے بتایا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے لیے روانہ ہونے والا ایک طیارہ 128 مسافروں کو لے کر گزشتہ رات سعودی عرب میں لینڈ کر گیا اور دعویٰ کیا کہ اس میں فنی خرابی تھی۔

غاصب صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین سے باہر صیہونیوں کے امور کا محکمہ سعودی عرب میں ہوائی جہاز کی ہنگامی لینڈنگ کے واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

اس بیان میں اس بات پر تاکید کی گئی ہے کہ مذکورہ طیارے میں 128 صیہونی سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی فوج کےطیاروں کی دہشت گرد گروہ داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری

غاصب صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ کے دوسرے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس معاملے کی بیرون ملک صہیونیوں کے امور کے محکمے کی طرف سے تحقیقات کی جائیں گی۔

عبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ یہ طیارہ جدہ شہر کے ہوائی اڈے پر اترا اور ایک اور طیارے نے اس طیارے کے مسافروں کو مقبوضہ علاقوں میں لے جانے کے لیے جدہ کے ہوائی اڈے پر اڑان بھری۔

دوسری جانب چین نے ایک بار پھر سعودی عرب کے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کے لیے اپنی خدمات پیش کی ہیں جس پر فرمانروا محمد بن سلمان نے غور کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کو نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کی ایک بار پھر پیشکش کی ہے جس پر معاہدہ تقریباً طے پا گیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر انرجی سمیت متعدد شعبوں میں مشترکہ تعاون جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button