ایران

ایران نے اسرائیل کے خلاف صرف 20 فیصد عسکری صلاحیت کا استعمال کیا

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس ڈویژن کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران کے جوابی حملوں کو پسپا کرنے کے لئے امریکہ، برطانیہ اور فرانس اسرائیل کی مدد کو آئے تاہم وہ کامیاب نہ ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ نے اسرائیلی رجیم کے خلاف کارروائی میں فضائی صلاحیت کا صرف 20 فیصد استعمال کرکے امریکہ، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کی عسکری بالادستی کے دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی۔

جنرل حاجی زادہ نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل نے ایران کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے تمام فوجی وسائل کو متحرک کیا جب کہ امریکا نے بھی اسرائیل کی حمایت میں اپنے طیارہ، کروزر اور طیارہ بردار جہاز تعینات کئے لیکن وہ حملوں کو روکنے میں بری طرح ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں:رہبر معظم کا یوم معلم پر اساتذہ کے اجتماع سے خطاب

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ایران نے اپنی تمام تر طاقت کو بروئے کار نہیں لایا تھا، لیکن اسرائیل اور اس کے اتحادیوں نے ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے پاس موجود تمام جنگی وسائل اور عسکری قوت کو استعمال میں لایا لیکن انہیں پھر بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے پہلے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس کا مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں ہے، لیکن وہ عین وقت اسرائیلی رجیم کی مدد کو آیا۔

سپاہ پاسداران کی ایرو اسپیس کے کمانڈر نے کہا کہ آپریشن وعدہ صادق کے بہت سے نکات سکیورٹی حکمت عملی کے پیش نظر بیان نہیں کئے جاسکتے۔

انہوں نے اس آپریشن کی کامیابی کو رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے دانشمندانہ رہنما اصولوں اور ایرانی افواج کے غیر متزلزل عزم کا نتیجہ قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button