اہم ترین خبریںلبنان

امریکی تسلط کا خاتمہ ہی لبنان کی نجات کا واحد راستہ ہے، سید ہاشم صفی الدین

شیعیت نیوز: لبنان کی مقاومتی تحریک حزب الله کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین نے ملک سے امریکی تسلط کے خاتمے کو ضروری قرار دیا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار صیدا شہر کے’’سیدة الزهراء (ع) کمپلیکس‘‘ میں ایک خطاب کے دوران کیا۔

سید ہاشم صفی الدین نے کہا کہ جب تک امریکہ، لبنان سے اپنا ہاتھ نہیں اُٹھاتا ہمارا ملک ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا چاہے ہمارے پاس تیل اور گیس کے وسیع ذخائر ہی کیوں نہ ہوں۔

انہوں نے صدارتی انتخاب کے لئے موزوں شخصیت کے حوالے سے کہا کہ مقاومت اور اس کی کامیابیوں کو مسترد کرنے والے شخص پر لبنان کی صدارت کے لئے اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : زائرین اربعین حسینی کی میزبانی اہل سنت کردستان کے لئے باعث افتخار ہے، مولوی فائق رستمی

دوسری جانب راس الناقورہ کے علاقے میں صیہونی فوج کی ایک جنگی کشتی 300 میٹر تک لبنانی حدود میں گھس آئی۔

لبنانی کی نیشنل نیوز ایجنسی نے لبنانی فوج کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ راس الناقورہ کے علاقے میں ایک صیہونی کشتی لبنان کی آبی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 300 میٹر تک لبنانی حدود میں گھس آئی۔

لبنانی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے صیہونی فوج کی جانب سے لبنانی پانیوں کی خلاف ورزی کا معاملہ یونیفل افواج کے ساتھ زیر بحث ہے۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2022ء میں لبنان اور غاصب صیہونی حکومت نے امریکہ کی ثالثی میں سمندری حدود کے تعین کے حوالے سے ایک معاہدے پر اتفاق کیا تھا لیکن اس معاہدے کے چند دن بعد ہی لبنانی فوج نے اعلان کردیا کہ راس الناقورہ کے علاقے میں دو صیہونی جنگی کشتیوں نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور وہ لبنان کی سمندری حدود میں گھس آئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button