عراق

فلسطین کے بارے میں عراق کے صدر عبداللطیف جمال راشد کا تازہ ترین موقف

شیعیت نیوز: عراق کے صدر عبداللطیف جمال راشد نے آج بغداد میں فلسطینی سفیر سے ملاقات کے دوران فلسطینیوں کے ساتھ برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

عراقی ایوان صدر نے بتایا ہے کہ عراقی صدر عبداللطیف جمال راشد نے اتوار کے روز بغداد پیلس میں عراق میں متعین فلسطینی سفیر احمد عقل کا استقبال کیا۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں عبداللطیف راشد نے عراق اور فلسطین کے برادرانہ تعلقات کی اہمیت اور ان تعلقات کو اس طریقے سے استوار کرنے کی ضرورت کی طرف اشارہ کیا جو دونوں قوموں کے مشترکہ مفادات کو پورا کرے۔

انہوں نے فلسطینی عوام کے قانونی حقوق کے حصول کے لیے ان کی حمایت میں عراق کے مضبوط موقف پر بھی زور دیا۔

بغداد میں فلسطینی سفیر نے بھی عبداللطیف راشد کا شکریہ ادا کیا اور فلسطین کے عوام کے حقوق کی حمایت میں عراق کے کردار کی اہمیت کی طرف اشارہ کیا۔

انہوں نے فلسطینیوں کی طرف سے عراق کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کی خواہش پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان کی حزب اللہ کی میزائل دفاعی شعبے کی صلاحیتوں کی نقاب کشائی

دوسری جانب عراق کے صدر عبداللطیف جمال رشید نے اربعین حسینی کے موقع پر روضہ امام حسین (ع) پر حاضری دی۔

عراق کے صدر عبداللطیف جمال رشید آج صبح زیارت کے لیے کربلا میں داخل ہوئے اور اس صوبے کے گورنر اور مقامی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

کربلا کے مقدس شہر میں داخل ہونے کے فوراً بعد حضرت امام حسین علیہ السلام کے حرم پر گئے ۔

اس کے بعد عراق کے صدر نے کربلا کے گورنر اور حرم امام حسین علیہ السلام کی سرپرستی اور اس روضہ کے بعض ایگزیکٹو ڈائریکٹروں کے ساتھ ملاقات میں امام حسین علیہ السلام کی اربعین کی زیارت کے لیے اٹھائے گئے منصوبوں اور اقدامات کا ذکر کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button