دنیا

ایران کی رکنیت سے برکس کو تقویت ملے گی، ایگور لیویتین

شیعیت نیوز: ایران کے نائب صدر کے نام ایک پیغام میں روسی صدر کے معاون ایگور لیویتین نے برکس گروپ میں ایران کی رکنیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ برکس میں ایران کی رکنیت اس گروپ کی سرگرمیوں کو مزید تقویت دے گی۔

رپورٹ کے مطابق ایگور لیویتین نے ایران کے نائب صدر محمد مخبر اور ماسکو میں ایران کے سفیر کاظم جلالی کے نام الگ الگ پیغامات میں لکھا کہ برکس میں ایران کی رکنیت کے فیصلے پر میں دوست ملک ایران کے عوام کو پرخلوص مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

روسی صدر کے معاون نے برکس گروپ کے رہنماؤں کی جانب سے اس تنظیم کو وسعت دینے اور نئے اراکین کو قبول کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ برکس کی توسیع کثیر قطبی اور انصاف کے اصولوں پر مبنی حکومتوں کے درمیان تعاون کے لیے ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگی۔

لیویتین نے کہا کہ برکس میں ایران کی رکنیت اس تنظیم کی فعالیتوں میں تیزی لائے گی اور ’’شمال-جنوب‘‘ بین الاقوامی نقل و حمل کی راہداری کے نفاذ کے سلسلے میں بات چیت کو تقویت ملے گی۔ روس کے صدر کے معاون نے اپنے پیغام میں ایرانی عوام کے لیے صحت، تندرستی، خوشحالی اور امن کی خواہش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مشرق وسطیٰ سے فوجی انخلا نہیں کریں گے، جنرل مارک میلی

دوسری جانب روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان فوجی تعاون جاری رہے گا اور واشنگٹن کے بے بنیاد دعوؤں سے روس جیوپولیٹکل دباؤ کا شکار نہیں ہوگا۔

ریانووستی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ نے واشنگٹن کے ان بے بنیاد دعووں پر ردعمل دکھایا ہےجس میں واشنگٹن روس پر الزام لگاتا آیا ہے کہ وہ ایرانی ساختہ ڈرون طیارے یوکرین میں استعمال کر رہا ہے۔

روئیٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس سوال پر ریابکوف نے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان فوجی تعاون جاری رہے گا اور وہ واشنگٹن کے جیوپولیٹیکل دباؤ کا شکار نہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق تہران نے روس کو ڈرون طیاروں کی فراہمی کے حوالے سے بارہا مغربی ممالک کے الزامات کی تردید کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button