اہم ترین خبریںپاکستان

آیت اللہ محمد حسین نجفی کی علمی اور تبلیغی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، حافظ ریاض نجفی

شیعیت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے بزرگ عالم دین آیت اللہ محمد حسین نجفی مرحوم کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی علمی، ملی، تدریسی اور تبلیغی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مدارس، کتب اور شاگردوں کی شکل میں سرمایہ قوم کا اثاثہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جڑانوالہ میں مسیحی بستیوں پر حملے مذہبی جنونیت اور دہشت گردی کا تسلسل ہے، علامہ سبزواری

تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ آیت اللہ محمد حسین نجفی کا علمی و تبلیغی سفر 70 سال سے زیادہ عرصے پر محیط ہے۔ انہوں نے مکتب تشیع کا صحیح تعارف کروایا۔ دلیل اور منطق کے ساتھ قلم اور تبلیغی مجالس و محافل کے ذریعے آیت اللہ محمد حسین نجفی مرحوم نے عقائد مکتب اہل بیت پیش کیے اور عقائد مذہب حقہ پرسے غلو کے غلاف کو اتار پھینکا، تعلیمات قرآن اور سیرت اہلبیت اطہار ؑکی طرف متوجہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : توہین صحابہ و اہل بیت کا متنازع بل پاکستان کی سلامتی کے منافی ہے، علمائے شیعہ

انہوں نے قرآن و حدیث اور سیرت اہلبیت کے مطابق صحیح عقائد پیش کرنے کی وجہ سے انہیں دشمنان اسلام اور مکتب اہلبیتؑ کے کچھ چاہنے والوں کی طرف سے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مگر ان کے علمی سفر اور ملی خدمات میں کوئی فرق نہیں آیا، ہمیشہ خود پر تنقید کو خندہ پیشانی سے قبول کیا اور صبر کا دامن نہیں چھوڑا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button