مقبوضہ فلسطین

غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں ایک فلسطینی نوجوان شہید

شیعیت نیوز: فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غرب اردن میں غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے غرب اردن میں واقع جنین کے علاقے الزبادہ پر حملہ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے علاقے میں داخل ہونے سے روکنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کر دی اور پھر ہونے والی جھڑپ میں صیہونی فوجیوں نے ایک سترہ سالہ فلسطینی نوجوان کے سر میں گولی مارکر شہید کردیا۔

فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے اس فلسطینی نوجوان کے سر میں براہ راست گولی ماری۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کے مقابلے میں مزاحمتی محاذ کو برتری حاصل ہے، جنرل اسماعیل قاآنی

دوسری جانب مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے منگل کو غرب اردن کے علاقے الخلیل کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا اور صیہونی حکومت کی جیلوں سے رہا ہونے والے کئی فلسطینیوں اور ان کے بچوں کو گرفتار کر لیا۔

فلسطینی ہلال احمر نے صیہونی فوجیوں کے نابلس پر حملے میں 50 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے بیتا کالونی میں حملے کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔

صیہونی فوجیوں نے حوارہ میں فائرنگ کے حادثے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کےلئے کئی مرتبہ بیتا کالونی اور جنوبی نابلس کے دوسرے علاقوں پر حملے کئے۔

دوسری جانب غزہ میں مسجد الاقصیٰ کو صیہونیوں کی جانب سے نذر آتش کئے جانے کی 54 ویں سالگرہ کے موقع پر فلسطینوں نے مظاہرے کئے جن کو روکنے کےلئے صیہونی غاصب فوجیوں نے مظاہرین پر فائرنگ کر دی اور آنسو گیس کے گولے داغے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ان مظاہروں میں 8 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button