اہم ترین خبریںلبنان

زینبیہ دمشق میں دھماکہ کرنے والا دہشت گرد جنوبی لبنان میں حزب اللہ کی کاروائی میں ہلاک

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان نے عاشور کے دن دمشق میں زینبیہ کے علاقے میں دھماکے کرنے والے دہشت گرد وسام مازن کو جنوبی بیروت کے علاقے ضاحیہ میں ہلاک کر دیا ہے۔

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے لبنان میں ہونے والی ایک بڑی دہشت گردانہ کاروائی کو ناکام بنا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے جنوبی بیروت کے علاقے ضاحیہ میں ایک بڑی دہشت گردانہ کاروائی کو اس وقت ناکام بنا دیا جب حزب اللہ کو لبنان میں وسام مازن نامی دہشت گرد کی موجودگی کی خبر ملی۔

یہ دہشت گرد زینبیہ میں روز عاشور ہونے والے بم دھماکے میں ملوث تھا جس میں 6 افراد شہید اور 23 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

یہ دہشت گرد، زینبیہ میں دہشت گردانہ کاروائی کے بعد غیر قانونی طور پر شام سے فرار ہو کر لبنان پہنچا تھا اور جنوبی بیروت کے علاقے حی السلام کی ایک عمارت کے آخری منزل میں ٹہرا ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گردانہ کاروائی کا ماسٹر مائنڈ ابھی تک لبنان میں گرفتار نہیں ہو سکا ہے جس کےلئے کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : روس یوکرین جنگ کے حوالے سے امریکی رکن پارلیمنٹ ٹیلر گرین کے ہوش ربا انکشافات

دوسری جانب لبنانی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی فوج کی پانچ جنگی کشتیاں راس الناقورہ کے علاقے میں گھس آئیں اور لبنانی آبی سرحدوں کی خلاف ورزی کی۔

اسپوتنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کی پانچ جنگی کشتیاں جنوبی لبنان کے علاقے راس الناقورہ شھر کے نزدیک لبنانی آبی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گھس آئیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک صیہونی کشتی لبنانی آبی سرحد کے 425 میٹر اندر تک در آئی اور ایک لائٹ کا گولہ فائر کرنے کے بعد واپس چلی گئی۔

یہ خلاف ورزی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب بین الاقوامی یونیفل افواج کے کمانڈر نے سہ طرفہ فوجی کمانڈرز کا اجلاس جنوبی لبنان کے علاقے راس الناقورہ میں بلایا ہوا تھا جس میں لبنان، صیہونی فوج اور یو این فوج کے کمانڈر شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button