اہم ترین خبریںلبنان

سید حسن نصر الله اور جہاد اسلامی کے سربراہ کی ملاقات

شیعیت نیوز: لبنان کی مقاومتی تحریک حزب الله کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان کے ذریعے بتایا کہ حزب الله کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر الله سے جہاد اسلامی کے سربراہ زیاد النخالہ نے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ جہاد اسلامی، فلسطین کی مقاومتی تحریک ہے۔ اس ملاقات میں جہاد اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد الهندی بھی موجود تھے۔

دونوں مقاومتی رہنماوں نے فلسطین، لبنان اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ نیز موجودہ حالات میں مقاومتی مرکز کو درپیش خطرات اور چیلنجز بھی ان رہنماوں کی گفتگو کا مرکز تھے۔

یہ بھی پڑھیں : امامزادہ شاہ چراغ کے مزار کے دروازہ باب المہدی پر دہشت گردی، ایک خادم شہید، سات زخمی

دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کمیشن اور پارلیمانی خارجہ کمیٹی کے سربراہ وحید جلال زادہ کی سربراہی میں ایران کا ایک وفد لبنان کے دورے پر ہے۔

یہ ملاقات اس وقت انجام پائی جب گزشتہ روز ایرانی پارلیمانی وفد نے امین لبنان سید حسن نصر الله سے ملاقات کی۔

حزب الله کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان کے مطابق، اس ملاقات میں لبنان، فلسطین اور خطے کے تازہ ترین حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تا حال اس ملاقات کی زیادہ تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

ایرانی پارلیمانی وفد کی قیادت، قومی سلامتی کمیشن و پارلیمانی خارجہ کمیٹی کے سربراہ وحید جلال زادہ کر رہے تھے۔

اس ملاقات میں لبنان، فلسطین اور خطے کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا گیا تھا۔ ایرانی پارلیمانی وفد کی حزب‌ الله کے سربراہ سے ملاقات میں بیروت میں تعینات ایرانی سفیر مجتبیٰ امانی بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button