اہم ترین خبریںایران

امامزادہ شاہ چراغ کے مزار کے دروازہ باب المہدی پر دہشت گردی، ایک خادم شہید، سات زخمی

شیعیت نیوز: دروازہ باب المہدی پر پیش آنے والے دہشت گردانہ واقعے میں ایک شہید اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔ دو دہشت گردوں میں سے ایک گرفتار ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شیراز میں واقع امامزادہ شاہ چراغ کے مزار پر دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

اب تک موصولہ اطلاعات کے مطابق واقعے میں ایک خادمین شہید اور کئی زخم ہوئے ہیں۔ دہشت گرد باب المہدی سے حرم میں داخل ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق دہشت گردوں کی تعداد دو تھی جنہوں نے باب المہدی سے حرم میں داخل ہونے کی کوشش کی جہاں سے انہوں نے حرم میں موجود زائرین پر فائرنگ شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق ایک دہشت گرد گرفتار ہوا ہے جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

صوبہ فارس کے گورنر نے کہا ہے کہ واقعے میں اب تک ایک شہید اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعے کے بعد حرم کے تمام دروازوں کو بند کرکے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حرم کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یوم آزادی، ارض پاک کے دفاع و تحفظ کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائےگا،علامہ ساجد نقوی

دوسری جانب سپاہ پاسدان انقلاب کی فجر کور کے کمانڈر نے کہا کہ امازادہ شاہ چراغ کے مقبرے کے اردگرد اب مکمل امن و امان برقرار ہے۔

رپورٹ کے مطابق سردار ید اللہ بوعلی نے ابھی شام کو صحافیوں کی پریس بریفنگ میں کہا کہ آج ایک دہشت گرد شاہ چراغ کے مزار میں داخل ہوا اور فوراً فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مزار کے دو خادمین زخمی ہو گئے۔”

انہوں نے کہا کہ حملہ آور نے خادمین پر فائر کرنے کے بعد زائرین پر گولی چلائی اور اب تک سات افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

بو علی نے کہا کہ حملہ آور آٹھ میگزینوں کے ساتھ جنگی ہتھیار لے کر مزار میں داخل ہوا۔

فجر کور کے کمانڈر نے تاکید کی کہ اب مزار کے گرد حفاظتی انتظامات کر دیے گئے ہیں اور حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور وہ اس وقت فورسز کی تحویل میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں کا علاج جاری ہے جب کہ ہیلتھ ایمرجنسی کے اعلان کے مطابق زخمیوں میں سے ایک شخص شہید ہو چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button