سکھر، مولائے کائنات حضرت علیؑ کی شان اقدس میں بھی توہین، ملعون گستاخ کے خلاف اندراج مقدمہ کی کوشش
شیعیت نیوز: سکھر میں ملعون غلام مرتضیٰ سومرو کی جانب سے مولا علی علیہ السلام کی شان میں بدترین گستاخی کے خلاف ایف آء آر کٹوانے اور مجرم کی گرفتاری کے لئے مجلس وحدت مسلمین کےرہنماؤں نے کوششیں تیز کردیں۔
تفصیلات کے مطابق ناموس صحابہ واہل بیتؑ بل کی منظوری کے بعد تکفیری ناصبی شرپسند عناصر کی جانب سے توہین اہل بیتؑ کی کارروائیوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ایسا ہی ایک توہین آمیز اور شرمناک اقدام سکھرمیں بھی رونما ہوا جس میں غلام مرتضیٰ سومرونامی ایک ملعون نے مولائے کائنات حضرت علی مرتضیٰ شیر خدا ؑ کی شان اقدس میں بدترین توہین کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹی پی کے 9، داعش کے 4 اہم کمانڈروں سمیت 21 تکفیری دہشت گرد گرفتار
اس واقعے کے بعدایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما برادر چوہدری اظہر حسن،ضلعی صدر محسن سجاد ایڈوکیٹ، پرویز جتوئی ایڈووکیٹ، بابر حسین ابڑو عثمان جعفری، سید جمال ایڈووکیٹ و کابینہ کے ارکین ملزم کے گرفتاری تک رات گئے تھانہ اے سیکشن میں موجودرہے اور ملعون مرتضیٰ سومروکے خلاف مقدمے کے اندراج کی کوشش کرتے رہے جسے پولیس انتظامیہ کی جانب سے ٹالنے کی پوری کوشش کی جارہی ہے ۔
ایم ڈبلیوایم رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مولاعلیؑ کے گستاخ کو قانون کے کٹھرے میں لائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔







