گذشتہ ہفتے 207 مزاحمتی کارروائیوں ایک آباد کار ہلاک، 5 زخمی

شیعیت نیوز: چار اور 10 اگست کے درمیانی عرصے میں مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی قابض فوج کے خلاف 207 مزاحمتی کارروائیوں میں ایک آباد کار ہلاک، 5 زخمی ہوئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین "معطی” نے مذکورہ مدت کے دوران آٹھ فلسطینی شہداء کی شہادت کی رپورٹ مرتب کی۔ جب کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے کی گئی الگ الگ کارروائیوں میں ایک اسرائیلی آباد کار ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔
فلسطینی مزاحمتی کارکنوں نے صیہونی قابض فوج کے اہداف، آباد کاروں کے ریوڑ، بستیوں، چوکیوں اور فوجی ٹاوروں کے خلاف 19 فائرنگ کی کارروائیاں کیں۔
مزاحمتی نوجوانوں نے چار فوجی تنصیبات، گاڑیوں اور جگہوں کو نذر آتش کر دیا، جب کہ انہوں نے صیہونی غاصب فوجیوں پر نو بارودی مواد پھینکے۔
نوجوانوں نے مغربی کنارے اور القدس کے متعدد علاقوں میں آٹھ مولوٹوف کاک ٹیل صہیونی غاصب فوجیوں کی طرف پھینکے۔
یہ بھی پڑھیں : مغربی کنارے میں نئے تعلیمی سال پر اشتیہ حکومت کے خلاف اساتذہ کی ہڑتال
دوسری جانب اسرائیلی قابض فوج نے اس سال کے آغاز سے لے کر اب تک 31 فلسطینی شہداء کی لاشوں کو حراست میں لینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں فلسطینی عوام کے خلاف جرائم کے طویل ریکارڈ میں اضافہ ہوا ہے۔
جنین شہر شہداء کی تعداد میں سرفہرست ہے۔ قابض اسرائیلی فوج نے جنین کیمپ میں دہشت گردی کے دوران شہید ہونے والے آٹھ فلسطینیوں کی لاشوں کو اٹھا لیا تھا۔ اس کے بعد نابلس شہر چھ شہداء کی نعشیں قبضے میں لی گئی ہیں۔ اریحا کے پانچ شہداء اسرائیلی فوج کے قبضے میں ہیں۔
الخلیل اور یروشلم کے چار چار شہداء کے جسد خاکی قابض اسرائیلی فوج نے قبضے میں لیے۔ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ سے تین شہید اسرائیلی قابض فوج کی تحویل میں ہیں۔
غاصب صیہونی ریاست فلسطینی اسیران میں سے گیارہ شہداء کی لاشیں اب بھی اپنی جیلوں میں رکھے ہوئے ہیں جبکہ اکتوبر 2015 سے اب تک 141 شہداء کی لاشیں قبضے میں لی گئیں۔
گزشتہ مارچ میں 120 سے زائد انجمنوں، تنظیموں اور سیاسی جماعتوں نے ایک میڈیا مہم شروع کی تھی جس میں شہداء کے جسد خاکی کو آزاد کرانے کا مطالبہ کیا گیا تھا جو کئی سالوں سے صیہونی قبضے کے قابض ریاست میں ہیں۔