مشرق وسطی

شام: دیرالزور میں داعش کا بس پر حملہ ، 23 شامی فوج جاں بحق

شیعیت نیوز: مشرقی شام میں داعش نے شامی فوجیوں کی ایک بس پر حملہ کر دیا جس سے 23 فوجیوں کے جاں بحق ہونے کی خبر ہے۔

یورونیوز کی رپورٹ کے مطابق داعشی دہشت گردوں نے دیرالزور میں شامی فوجیوں کی ایک بس پر حملہ کر دیا جس سے 23 فوجی جاں بحق اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔

یاد رہے کہ داعش نے گزشتہ کئی ہفتوں سے اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں میں اضافہ کر دی ہے۔ سوموار کے دن رقہ میں داعش کے ایک حملے میں 10 شامی فوجی جاں بحق ہوگئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ داعش کے بچے کھچے افراد کے خلاف آپریشن کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ لیکن اس کے باقی عناصر عراق اور شام کے مختلف علاقوں میں وقتا فوقتا دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تکفیری گروہ داعش اب عراق کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں ہے، صباح النعمان

دوسری جانب امریکہ، جو پابندیوں کو دوسرے ممالک کے خلاف ایک ہتھیار کو طور پر استعال کر رہا ہے اور اب تک اس سے وہ اپنے ناجائز اور غیر قانونی مفادات بھی حاصل کر چکا ہے، اب ان پابندیوں کے بے اثر ہونے کا نظارہ کر رہا ہے۔

شام کے صدر بشاراسد نے اپنے ملک کے خلاف امریکی پابندیوں کی ناکامی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیوں سے شام پر کوئی مؤثر دباؤ نہیں ڈالا جا سکا ہے اور دمشق ان پابندیوں کو ناکام بنانے میں کامیاب رہا ہے۔

شام کے صدر نے ملک میں رعب و وحشت کا ماحول پیدا کئے جانے کی کوششوں پر سخت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ عراق اور لیبیا میں کیا گیا وہی شام میں بھی دوہرانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ایسا نہیں ہو سکے گا۔

انہوں نے لبنان میں صدر کے انتخاب کے مسئلے پر کہا کہ شام، لبنان کے اس مسئلے میں غیر جانبدار ہے اور اس کا خیال ہے کہ کسی بھی بیرونی طاقت کا لبنان کے داخلی مسئلے سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہئیے اور لبنان کا مسئلہ اس ملک کے عوام کے ذریعے ہی حل ہونا چاہئیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button