مشرق وسطی

امریکہ شام میں دہشت گردوں کو کیمیائی مادوں سے لیس کرچکا ہے، شام

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے نے بتایا ہے کہ امریکہ نے شامی حکومت پر الزام لگانے کے لیے التنف علاقے کے دہشت گردوں کو کیمیائی مادوں سے لیس کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کے نائب مستقل نمائندے نے بتایا ہے کہ التنف کے علاقے میں امریکی قابض فوج نے دہشت گردوں کو کیمیائی مادوں سے لیس کیا ہے اور باقاعدہ ٹریننگ کے ذریعے انہیں ان مادوں کے استعمال کا طریقہ سکھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بحرین میں پچھلے تین دنوں سے قیدیوں کی بھوک ہڑتال جاری، نام نہاد عالمی ادارے خاموش

اسپوتنک خبر رساں ایجنسی نے منگل کے روز خبر دی ہے کہ اقوام متحدہ میں شام کے نائب مستقل نمائندے الحکم دندی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی افواج نے التنف کے علاقے میں دہشت گردوں کو کیمیائی مادہ فراہم کیا تھا تاکہ شامی حکومت پر اسے استعمال کرنے کا الزام ایک فرضی واقعہ پیش کیا جا سکے۔

اس شامی عہدیدار نے مزید کہا کہ شام میں کیمیائی معاملے کے حوالے سے ماہانہ اجلاس منعقد کرنے پر سلامتی کونسل کا اصرار وہ بھی ایسے پروگرام کی عدم موجودگی کے باوجود صرف اس مقصد کے لیے ہے کہ ان ممالک کے خلاف الزامات کو دہرانے کا موقع فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایس او پاکستان نےبھی متنازعہ فرقہ وارانہ بل کومسترد کر دیا

واضح رہے کہ امریکی افواج جنوب مشرقی شام میں دریائے فرات کے مشرق اور التنف بارڈر کراسنگ اور ریمیلان آئل فیلڈز کے قریب قابض ہیں اور شام کے تیل اور گیس کو لوٹنے کے لیے الحسکہ اور دیر الزور میں بھی موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button