انصاراللہ کی امریکی فوج کو یمنی سمندری حدود کے نزدیک آنے پر وارننگ

شیعیت نیوز: صنعا حکومت کے معاون وزیر خارجہ حسین العزی نے امریکی فوج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یمنی سمندری حدود کے پاس آنے سے دور رہیں۔
رپورٹ کے مطابق حسین العزی نے اپنے ٹوئٹر (ایکس) اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ بین الاقوامی امن و امان اور بحیرہ احمر میں کشتی رانی کی راہوں کو پرامن اور محفوظ بنانے کی خاطر امریکی افواج یمنی سمندری حدود سے دور رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی طرف سے صرف ایک مرتبہ نزدیک ہونے کا معنی انسانی تاریخ کی طولانی اور مہنگی ترین جنگ کی صورت میں نکل سکتا ہے۔
انصاراللہ یمن کی طرف سے امریکی دہشت گرد افواج کو دھمکی ایسے وقت میں دی گئی ہے جب سنٹ کام نے حالیہ دنوں میں اعلان کیا ہے کہ امریکی نیوی سیل کے تین ہزار سے زیادہ فوجی مشرق وسطی پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : دمشق پر اسرائیل کا میزائل حملہ، 8 شامی فوجی جاں بحق و زخمی
یمن کے جنوب مغربی ساحلی علاقوں میں انصار اللہ کے مخالفین کی پوزیشن مضبوط کرنے سے بخوبی ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی اتحاد مستقبل میں انصار اللہ کے خلاف بحری جنگ کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ یہ منصوبہ متحدہ عرب امارات کے کردار سے یمن کے جنوب مغربی علاقے میں انجام دیا جا رہا ہے۔
اس منصوبے کے مطابق طارق صالح کی افواج آبنائے باب المندب سے حیس تک کے ساحلوں کو کنٹرول کریں گی اور جنوبی عبوری کونسل کی افواج عدن سے راس العرا کے علاقے کے ساحلوں کو کنٹرول کریں گی۔
یاد رہے کہ امریکہ علاقے میں کشیدگی بڑھانے والے غیر عاقلانہ اقدامات کو جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کی کوشش ہے کہ یمن میں صلح کا قیام نہ ہو پائے جب کہ امریکی افواج کی بحیرہ احمر میں موجودگی، یمن سرزمین اور جزائر کا محاصرہ کرنے کے خطرہ کا عندیہ بھی ہیں۔