شام: جبہت النصرہ دہشت گرد گروہ کا ہیڈ کوارٹر تباہ

شیعیت نیوز: شام میں روس کے امن مرکز نے جبہت النصرہ دہشت گرد گروہ کے خلاف روسی اور شامی فوج کی کامیاب کارروائی کی خبر دی ہے۔
روسی امن مرکز کے ڈپٹی کمانڈر وادیم کولیت نے کہا ہے کہ جبہت النصرہ دہشت گرد گروہ کے خلاف روسی اورشامی فوج کی کارروائی میں ادلب میں جبہت النصرہ دہشت گرد گروہ کا ہیڈ کوارٹر تباہ ہو گیا ہے۔
روسی ڈپٹی کمانڈر نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جبہت النصرہ دہشت گرد گروہ نے صوبے حلب میں واقع امن علاقے پر چار بار گولہ باری کی۔
کولیت نے کہا کہ شامی فوجیوں کی ایک گاڑی پر دہشت گرد گروہ کے میزائل حملے میں ایک شامی فوجی جاں بحق اور 4 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی بربریت ، جنین میں مزید تین فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی سرکردگی میں نام نہاد بین الاقوامی اتحاد کے ڈرون طیاروں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شامی حدود کی 14 بار خلاف ورزی کی اور روسی فوج سے تصادم نہ کئے جانے کے بارے میں پروٹوکول کو بھی نظر انداز کیا۔
واضح رہے کہ ایران، روس اور ترکی کے 2017 کے سمجھوتے کی بنیاد پر آستانہ امن فارمولے کے تحت یہ چاروں ممالک شام میں امن کے چار علاقوں کے ضامن ممالک شمار ہوتے ہیں جہاں کشیدگی کم بہت کم رہی ہے۔
دوسری جانب شامی فوج نے دہشت گردوں کا 5 ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے جو شامی فوجی اڈے پر حملہ کرنے کی غرض سے پرواز کر رہے تھے۔
شام کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ادلب میں شامی فوج نے دہشت گردوں کی طرف سے حملہ کی غرض سے بھیجے گئے 5 ڈرون کو مار گرایا ہے۔ جس میں کئی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
یہ حملہ ایسے میں ہوا ہے کہ جب شام اور روس نے پہلی مرتبہ دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کرنے کےلئے مشترکہ طور پر فوجی مشقیں کی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق شام میں مسلح دہشت گرد گروہ ادلب میں شامی فوج اور دوسرے اہم مقامات پر حملے کے لئے ڈرون طیاروں کا استعمال کر رہے ہیں۔