اہم ترین خبریںلبنان

مقاومت نے اپنی طاقت اور حکمت عملی سے دشمن کو خوفزدہ کردیا ہے، سید ہاشم صفی الدین

شیعیت نیوز: لبنان کی مقاومتی و سیاسی تحریک حزب الله کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین نے کہا ہے کہ استقامتی محاذ نے اپنی اسٹریٹجی اور پاور کے ذریعے دشمن کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب‌ الله حکومت نہیں چاہتی، بلکہ ایک قدرتمند لبنان کی خواہاں ہے جو اپنا حق حاصل کر سکتا ہو اور اپنے قدرتی ذخائر کی حفاظت کر سکے۔

سید ہاشم صفی الدین نے کہا کہ آج مقاومت کی طاقت نے صیہونی حکومت کو وحشت زدہ کیا ہوا ہے۔ مقاومت اپنی حکمت عملی سے دشمن کے کمزور اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے۔

حزب الله کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے کہا کہ لبنان ہمارا ملک اور ہماری توجہ کا مرکز ہے۔ کوئی یہ نہ سمجھے کہ مقاومتی محور سے ہماری وابستگی اور فلسطین کاز کی حمایت لبنان کی نابودی کا سبب بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں : قرآن کی توہین روکنے کے لئے قانون سازی کررہے ہیں، وزیرخارجہ ڈنمارک

انہوں نے کہا کہ ایسا سوچنا ایک باطل خیال ہے۔ آج قدرت اور عسکری و علمی اعتبار سے جو کچھ بھی حزب‌ الله کے پاس ہے ہماری چالیس سالہ جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ پس ان کامیابیوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔

دوسری جانب جنوبی لبنان میں فلسطینی کیمپ عین الحلوہ میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

جنوبی لبنان میں فلسطینی کیمپ عین الحلوہ میں جھڑپوں کا سلسلہ بدھ کی رات سے شروع ہوا جس میں دونوں طرف سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

ان جھڑپوں میں اب تک 8 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے۔ جبکہ بہت سے فلسطینی کیمپ چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ جھڑپیں ہفتہ کو تحریک فتح کے ایک افسر اور اس کے تین محافظوں کے قتل کے بعد شروع ہوئیں اور پیر کے روز سے اس میں شدت آئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button