ایران

پاسداران انقلاب فوج کی بحریہ کو مصنوعی ذہانت سے لیس میزائل دیئے گئے، ایڈمرل تنگسیری

شیعیت نیوز: پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے بتایا ہے کہ بحریہ آرٹیفیشل انٹلیجنس سے لیس میزائلوں کی مالک ہو گئي ہے ۔

ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کو نئے ساز و سامان حوالے کئے جانے کی گیارہویں تقریب کے موقع پر کہا کہ خاص قسم کے اور نئے دفاعی ساز و سامان بحریہ کو دیئے جانے سے، بحری جنگ میں پاسداران انقلاب کی بحریہ کی توانائي غیر معمولی طور پر بڑھ جائے گي۔

انہوں نے بتایا کہ اس مرحلے میں پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کو میزائل، ڈرون اور دفاع کے شعبے سے تعلق رکھنے والے خاص قسم کے ساز وسامان دیئے گئے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ بحریہ کو ملنے والے نئے کروز میزائل زيادہ دور تک مار کر سکتے ہيں اور انہيں فائر کے لئے جلدی تیار کیا جا سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ یہ نئے میزائل مختلف رکاوٹوں کے پيچھے سے فائر کئے جا سکتے ہيں اور فائر کرنے کے بعد بھی ان کا نشانہ بدلا جا سکتا ہے اور یہ میزائل مصنوعی ذہانت سے بھی لیس ہيں۔

ایڈمرل تنگسیری نے بتایا  کہ نئے ڈرون طیارے بھی ایسے ہیں جو زيادہ دیر تک پرواز کر سکتے ہيں، وار ہیڈ زيادہ بھاری اور بڑے ہيں، متحرک اشیاء کو نشانہ بنا سکتے ہيں اور بحری اہداف کو زيادہ باریکی سے تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی کیمپ عین الحلوہ کی صورت حال مخدوش، اسماعیل ہنیہ کی حسن نصر اللہ سے مدد طلب

دوسری جانب گاڑیوں اور ایکٹرانک جنگ کے شعبے میں جارحانہ اور دفاعی سسٹم ایسے جدید آلات اور سسٹم ہیں جن کی آج رونمائی کی گئی۔

میزائل ڈرون اور الیکٹرالنک جنگ کے شعبوں میں ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے نئے اسٹریٹجک سسٹم اور آلات کی رونمائی کر کے انھیں اس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی رضا تنگسیری اور کئی دیگر سرکاری حکام کی موجودگی میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سیکڑوں اسٹریٹجک سسٹم، آلات اور سازوسامان کی رونمائی کی گئی اور انھیں اس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ سسٹم اورآلات ایرواسپیس ادارے، میرین انڈسٹریز آرگنائزیشن، وزارت دفاع سے وابستہ ایوی ایشن اور الیکٹرانک انڈسٹریز کے ادارے، نالج بیسڈ کمپنیوں، نجی شعبے اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے خصوصی مراکز کے سائنس دانوں اور ماہرین کی کوششوں کا نتیجہ ہیں۔

مختلف قسم کے جاسوس اور حملہ آور ڈرون طیارے ، مختلف قسم کے فوجی گاڑیاں اورالیکٹرانک جنگ کے شعبے میں جارحانہ اور دفاعی سسٹم ایسے جدید آلات اور سسٹم ہیں جن کی رونمائی کی گئی۔

راڈار سسٹم کے ہمراہ کروز میزائل کو فائر کرنے والے مختلف قسم کے ٹرکوں اور تین سو کلو میٹر سے لے کر ایک ہزار کلو میٹر تک مار کرنے والے سینکڑوں کروز میزائل اور بیلسٹک میزائل بھی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے حوالے کئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button