مشرق وسطی

داعش کے سربراہ کی ہلاکت کی تصدیق، ابوحفص الہاشمی نیا سربراہ نامزد

شیعیت نیوز: دہشت گرد گروہ داعش نے آڈیو ٹیپ میں اپنے سربراہ ابوالحسین القرشی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے نئے سربراہ کے طور پر ابوحفص الہاشمی القرشی کو نامزد کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش نے شام کے صوبے ادلب میں اپنے سربراہ ابوالحسین القرشی کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

روسیا الیوم نے فرانس پریس کے حوالے سے کہا ہے کہ جمعرات کی شام دہشت گرد گروہ نے ایک آڈیو ٹیپ جاری کردی ہے جس میں اپنے چوتھے سربراہ ابوالحسین القرشی کے بارے میں بتایا ہے کہ دہشت گرد گروہ تحریر الشام کے ساتھ شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں جھڑپ کے دوران مارا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کو ماضی کے خوابوں کی دنیا سے باہر نکلنا ہوگا، علی القحوم

آڈیو میں کہا گیا ہے کہ تحریر الشام کے کارندے القرشی کو گرفتار کرنے کے لئے آئے تھے جس کی وجہ سے دونوں گروہوں میں جھڑپ ہوئی۔ آڈیو میں جھڑپ کی تاریخ اور وقت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

دہشت گرد گروہ نے اپنے نئے سربراہ کے طور پر ابوحفص الہاشمی القرشی کو نامزد کردیا ہے۔

عالمی دہشت گرد گروہ داعش نے اپنے سرغنہ ابوحسین الحسینی القریشی کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق ایک آڈیو کلپ میں عالمی دہشت گرد گروہ داعش کے نئے ترجمان ابو حذیفة الانصاری نے باقاعدہ طور پر شام کے شہر ادلب میں ہونے والی جھڑپ کے دوران داعش کے سرغنہ ابوحسین الحسینی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے ابوحفص الہاشمی القریشی کو نیا سرغنہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ایک آڈیو کلپ میں داعش نے اس گروہ کے ترجمان ابو عمر کی گرفتاری کی بھی تائید کی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال 30 اپریل کو ترک صدر اردوگان نے داعش کے سربراہ القرشی کو شام کے شمالی علاقے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button