اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

چھے ہزار سے زائد پاکستانی زائرین ایران میں داخل ہوگئے، ادارہ حمل ونقل

شیعیت نیوز: زاہدان کے ادارہ حمل ونقل کے مطابق جولائی سے اب تک زمینی بارڈر کے ذریعے پاکستان سے 6 ہزار 750 سے زائد زائرین ایران میں داخل ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ادارہ حمل ونقل کے سربراہ ایوب کرد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان زائرین میں سے 5 ہزار 298 پیدل اور ایک ہزار 452 بسوں کے ذریعے صوبہ سیستان و بلوچستان میں داخل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں داخل ہونے والی بسوں میں سے 39 34 کو کربلائے معلی جانے کا پرمٹ جاری کیا گیا ہے جس کے بعد یہ بسیں مہران بارڈر کی طرف سفر کریں گی جبکہ 5 بسیں مشہد مقدس کی طرف روانہ ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زائرین کی بہتر خدمت کے لئے راستے میں تمام سہولیات مہیا کردی گئی ہیں مخصوصا 50 ڈگری کی گرمی کے مدنظر بسوں میں ائیرکنڈیشنڈ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

ایوب کرد نے مسافروں کی حفاظت کے حوالے سے کہا کہ پاکستان سے آنے والے ڈرائیوروں کو ٹریفک پولیس کے زیراہتمام خصوصی ٹریننگ دی جارہی ہے تاکہ راستے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔

یہ بھی پڑھیں : یوٹیوب کمپنی کی انصار اللہ سے مسلسل دشمنی، پبلک اکاؤنٹس ایک بار پھر بلاک کردیئے

دوسری جانب ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لیئے بات چیت کریں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے ایران اور پاکستان کے درمیان قریبی تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ حکومت کی پالیسیوں سے دونوں ہمسایہ ممالک کے تعلقات میں ایک نیا باب رقم ہوا ہے۔

حسین امیرعبداللہیان نے بدھ کی شب پاکستان کے دارالحکومت پہنچنے پر صحافیوں کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ حالیہ دورہ پاکستان کے وزیر خارجہ جناب زرداری کی دعوت پر کیا گیا ہے۔ گزشتہ دو دنوں سے ایران کی اقتصادی ٹیم بھی اسلام آباد میں موجود ہے اور دونوں ممالک کے درمیان موثر مذاکرات جاری ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ حالیہ دورہ میں پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کے علاوہ بعض دیگر حکام سے سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سرحدی اور سیاحتی تعلقات پر بھی بات چیت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button