عراق

ایران کو واجب الأداء رقوم میں سے 1بلین 824 ملین یورو ادا کر دیئے گئے ہیں، شیاع السودانی

شیعیت نیوز: عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ ایرانی گیس کی ادائیگی کے لئے امریکی فریق کے ساتھ کام تاحال جاری ہے۔

خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے محمد شیاع السودانی نے کہا کہ ایرانی گیس کی درآمد کی مدد میں عراق پر واجب الأداء رقوم کم ہو کر 9 ارب 250 ملین یورو رہ گئی ہے جبکہ موجودہ عراقی حکومت کے 7 ماہ کے دوران ایران سے درآمد شدہ گیس کی مد میں عراق پر واجب الأداء ایرانی رقوم میں سے 1 ارب 842 ملین یورو ادا کر دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عراق کے مرکزی بینک اور عراقی تجارتی بینک کے ایک وفد نے حال ہی میں سلطنت عمان کا دورہ کیا ہے تاکہ امریکہ کے تعاون سے ایرانی رقوم کی عمان منتقلی کے فریمورک پر مشاورت کی جا سکے۔

اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے تاکید کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد عراق کو گیس درآمد کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں : علاقے میں اغیار کے تسلط اور ان کی برتری کا دور ختم ہو چکا، ایڈمرل شہرام ایرانی

واضح رہے کہ چند روز قبل ہی عراق کے مرکزی بینک کے سربراہ علی العلاق نے بھی اعلان کیا تھا کہ ایران سے درآمد کی جانے والی گیس کی ادائیگی کے سلسلے میں عراق، ایران اور امریکہ کے درمیان باہمی انتظامات پر تعاون جاری ہے۔

دوسری جانب عراقی ذرائع نے ملک میں آج صبح امریکہ کے دہشت گرد فوجی قافلے پر حملے کی خبر دی ہے۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد امریکی فوجیوں کا یہ قافلہ عراق کے صوبے دیوانیہ میں حملے کا نشانہ بنا اور اس کے راستے میں بم کا دھماکہ ہوا۔

ابھی تک اس حملے میں ممکنہ نقصانات کی کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔ اس حملے کی ذمہ داری بھی کسی فرد یا گروہ نے ابھی تک قبول نہیں کی۔

عراق میں دہشت گرد امریکی فوجی ٹھکانوں اور فوجی قافلوں پر آئے دن حملے ہوتے رہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button