اہم ترین خبریںایران

علاقے میں اغیار کے تسلط اور ان کی برتری کا دور ختم ہو چکا، ایڈمرل شہرام ایرانی

شیعیت نیوز: ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ سن پیٹرز برگ میں صلاح و مشورے کے دوران مختلف ملکوں کے حکام نے ایران کی بحریہ کی عظمت و وقار کا اعتراف کیا ہے۔

ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام ایرانی نے سن پیٹرز برگ کے دورے کے نتائج کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ گفتگو اور تبادلہ خیال کے دوران ایرانی بحریہ کی توانائیوں کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی اور مقابل ممالک نے ایرانی بحریہ کے ساتھ مل کر کام کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

ایڈمرل شہرام ایرانی نے سن پیٹرز برگ میں موجودگی اور روسی بحریہ کے قومی دن کی مشقوں میں ایران کے تین بں بڑے بحری جہازوں کی شمولیت کے تین اہم پیغامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پہلا پیغام یہ ہے کہ ایران گوشہ نشین نہیں ہے اور تمام میدانوں میں بھر پور طریقے سے موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے دشمنوں کیلئے دوسرا پیغام یہ ہے کہ انھیں اس بات کو جان لینا چاہئیے کہ علاقے میں اغیار کے تسلط اور ان کی برتری کا دور اب ختم ہو چکا ہے اورایک اہم نکتہ یہ ہے کہ یہ آبی علاقہ سمندری سرحدیں رکھنے والے ملکوں منجملہ ایران کیلئے ایک اسٹریٹیجک علاقہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مسجد الاقصی پر صیہونیوں کا حملہ اور فلسطینی تنظیموں کا انتباہ

دوسری جانب سپاہ پاسدارا انقلاب کی بحریہ نے بدھ کے روز خلیج فارس میں واقع ایرانی جزائر کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے دفاعی مشقیں شروع کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے اور بحری شعبے کے سربراہ ریر ایڈمرل علی رضا تنگسیری اور بعض دیگر اعلی عہدیداروں کی موجودگی میں خلیج فارس کے جزیرہ ابوموسی میں دفاعی مشقوں کا آغاز ہوا۔

بریگیڈئیر جنرل شہید اسحاق داریا کے نام سے منسوب ان مشقوں کا مقصد دفاعی طاقت کا مظاہرہ اور خلیج فارس میں واقع ایرانی جزائر کی حفاظت کے لئے دشمن کو اپنی آمادگی کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔

مشقوں کے دوران صوبہ ہرمزگان کی امام حسین بٹالین اور میرین موبلائزیشن فورسز کی جانب سے بحری میزائل، فضائی سے سمندر میں مارکرنے والے میزائل اور الیکٹرانک وارفیئر کا تجربہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button