مشرق وسطی

ترکی کے سربراہ مذہبی امور علی ارباش کا عاشور کی مناسبت سے پیغام

شیعیت نیوز: ترکی کے ادارہ مذہبی امور کے سربراہ علی ارباش نے اس امید کا اظہار کیا کہ یوم عاشورہ مسلمانوں کے اتحاد اور بھائی چارے کو مضبوط کرنے میں کارگر ثابت ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق ترکی کی مذہبی امور کی تنظیم کے سربراہ علی ارباش نے 10 محرم، یوم عاشورہ کے موقع پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ دن مسلمانوں کے اتحاد اور بھائی چارے کو مضبوط کرنے میں کارگر ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا جان لیں! دینی مقدسات کی توہین کو برداشت نہیں کرسکتے، سید حسن نصر اللہ

ارباش نے اپنے پیغام میں لکھا کہ 1384 سال قبل آج کے دن کربلا میں حضرت حسین (ع) اور ان کے 70 سے زائد ساتھیوں کو مختلف اذیتیں دے کر شہید کیا گیا۔

سانحہ کربلا، تاریخ اسلام کے دردناک ترین واقعات میں سے ایک ہے، یہ پوری دنیا میں امت محمدیہ (ص) کا مشترکہ درد اور سوگ ہے، خواہ وہ کسی بھی فرقے سے تعلق رکھتے ہوں۔

ترکی کی مذہبی امور کی تنظیم کے سربراہ نے تاکید کی کہ واقعہ کربلا ایک ہی قبلہ کی طرف رخ کرنے والے ہم مسلمانوں کو برادرانہ تعلقات کی قدر کرتے ہوئے اتحاد و یکجہتی کو برقرار رکھنے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے سعودی عرب پر دباؤ

ارباش نے مزید کہا کہ میں تمام شہدائے کربلا بالخصوص حضرت امام حسین ع کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے دین، ایمان اور مقدس اقدار کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

خدا سے دعا ہے کہ محرم کا مہینہ اور یوم عاشورہ ہمارے اتحاد اور بھائی چارے کو مضبوط کرنے میں کارگر ثابت ہو اور مسلمان امن و سکون اور سلامتی سے رہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button